9 فروری 2012 - 20:30

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت ميں نامعلوم افراد نے قطر کے وزير پيٹروليم شيخ علي کو لوٹ ليا، ملزمان ان سے 6 کروڑ روپے ماليت کي غير ملکي کرنسي چھين کر فرار ہوگئے.

ابنا: قطر کے وزير پيٹروليم اور شاہي خاندان کے فرد شيخ علي بن عبداللہ اپنے گروپ کے ہمراہ تربت کے علاقے ہوشاب ميں شکار کے لئے گئے تھے کہ ان کے گروپ کو وہاں چند نامعلوم مسلح افراد نے گھيرے ميں لے ليا اور ان کے پاس سے پاکستاني و غير ملکي کرنسي لوٹ کر فرار ہوگئے.

واقعہ کے بعد تربت انتظاميہ نے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا اور ملزمان کي تلاش شروع کردي، واقعہ کي مزيد تحقيقات جاري ہيں.
....... 
/169